امیتابھ بچن نے اپنے ہفتہ وار ملنے والے مداحوں کیلئے سکیورٹی میں اضافہ کردیا

منگل 6 جنوری 2015 14:00

امیتابھ بچن نے اپنے ہفتہ وار ملنے والے مداحوں کیلئے سکیورٹی میں اضافہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے ہفتہ وار مداحوں سے ملاقات کیلئے سکیورٹی بڑھادی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار ملاقاتی مداحوں سے ملنے کیلئے میں نے اپنے گھر پر اضافی پولیس تعینات کردی ہے تاکہ کوئی بھی شرپسند مزاج رکھنے والے گھر کے اندر داخل نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ملاقات کیلئے آنے والی خواتین اور بچوں کی سکیورٹی بھی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے ہر اتوار کو اپنے مداحوں سے ملاقات کا سیشن مقرر کررکھا ہے اور اس موقع پر ان کے سینکڑوں مداح ان سے ملنے کیلئے ان کی رہائشگاہ پر آتے ہیں۔