دہشت گردی کیلئے ہیلپ لائن 1717 پر میاں بیوی کے جھگڑے کے فون بھی آنے لگے

منگل 6 جنوری 2015 14:40

دہشت گردی کیلئے ہیلپ لائن 1717 پر میاں بیوی کے جھگڑے کے فون بھی آنے لگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء)دہشت گردی کے لیے اطلاع دینے کے لیے قائم کی گئی خصوصی ہیلپ لائن 1717پر میاں بیوں کے جھگڑوں کے بھی فون موصول ہو نے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ دہشت گردوں کی اطلاع کیلئے قائم ہیلپ لائن 1717 پر روزانہ 20 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہیلپ لائن پر صرف مشکوک سرگرمیوں سے متعلق اطلاع دیں اور اس کا غلط استعمال نہ کریں۔