حکومت ایک بار پھر مشکل میں، ترقیاتی کاموں میں کمی کی جائے، آئی ایم ایف کا مشورہ

منگل 6 جنوری 2015 14:42

حکومت ایک بار پھر مشکل میں، ترقیاتی کاموں میں کمی کی جائے، آئی ایم ایف ..

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حلکومت کو ترقیاتی بجٹ میں بیس فی صد تک کمی کرنے کا کہہ دیا ہے، حکومت کو یہ مشورہ آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں میں کمی پر دیا ہے ، جس کے مطابق حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں دوسو اٹاون ارب روپے کی کمی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریونیو شارٹ فال کے باعث آئی ایم ایف نے حکومت کو ڈی ایس ڈی پی میں بیس فی صد تک کمی کا مشورہ دیا ہے، پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایک سو انچاس ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جو کہ حکومت کے مقررہ ہدف کا صرف اٹھائیس فی صد ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں ایک سو پچیس ارب روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے حکومت کو ترقیاتی بجٹ کم از کم دو سو اٹھاون ارب روپے کی کمی کے بعد نو سو ستر ارب روپے تک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔، یاد رہے حکومت نے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ہزار ایک سو پچھتر ارب روپے مختص کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :