Live Updates

عمران خان کی شادی کی خبر پر بہن کا حیرا ن کن ردعمل

منگل 6 جنوری 2015 15:45

عمران خان کی شادی کی خبر پر بہن کا حیرا ن کن ردعمل

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی شادی کے مسلسل انکار کے بعد بالآخر اعتراف کرلیا اور جہاں ان کے مداحوں کو انکار کے بعد اقرار نے حیران کیا ہے وہیں ان کی اپنی بہن کا ردعمل بھی کچھ کم حیران کن نہ تھا۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کا کہنا ہے کہ جب ان کی طرف سے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو اُن کے بھائی کے یوٹرن کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ وہ شادی کرچکے ہیں تو ان کا کہنا تھا، ”واقعی؟ واقعی؟ دیکھتے ہیں کہ وہ اس کا رسمی اعلان کرتے ہیں یا نہیں، میں سخت حیرت زدہ ہوں“۔

ان کا مزید کہنا تھا، ”یہ ان کیلئے حقیقی تبدیلی ہے، ہم ان (ریحام خان) سے نہیں ملے ہیں اور میں نہیں جانتی کہ ہم اُن سے ملنا چاہتے ہیں یا نہیں“۔

(جاری ہے)

عمران خان کے شادی کے فیصلے پر اُن کا کہنا تھا، ”یہ ان کا فیصلہ ہے، وہ سمجھدار ہیں، یہ زیادہ اہم ہے کہ بچے کیسا محسوس کرتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں وہ اچھا محسوس نہیں کریں گے، وہ اپنے والد سے توقعات رکھتے ہیں“۔

پاکستان میں عمران خان کی شادی پر ردعمل کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”میں امید کرتی ہوں کہ وہ (ریحام خان) پاکستان اور میرے بھائی کیلئے نیک فال ثابت ہوں گی“۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”اس بات کا انحصار عوام کے ردعمل پر ہے، یہ حیران کن ہے کہ پاکستان میں ہر کوئی سمجھتا ہے کہ اسے اس فیصلے میں شامل ہونا چاہئے۔ وہ ایک سمجھدار آدمی ہیں، ہم صورتحال کی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں“۔ عمران خان لندن سے واپس آچکے ہیں اور اب اُن کے مداح منتظر ہیں کہ وہ کب ان سے مخاطب ہو کر باقاعدہ طور پر خوشخبری کا اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :