صدرمملکت کوپینے کے لیے زائد لمیعاد جوس پیش کیے جانے کا انکشاف

منگل 6 جنوری 2015 16:01

صدرمملکت کوپینے کے لیے زائد لمیعاد جوس پیش کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء)صدرمملکت کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے راول لاﺅنج میںزائد لمیعاد جوس پیش کر دیا گیا جسے سول ایوایشن کے اہلکاروں نے ممنون حسین کو پینے سے فوری روک دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممنون حسین روال لائنج میں موجود تھے کہ انہیں پینے کے لیے جوس پیش کیاگیا جس کے بعد سول ایوایشن کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر انہیں جوس پینے سے روک دیا ۔ تفتیش کرنے پر معلو م ہوا کہ جوس زادلمیعاد تھااور اس سے صدرمملکت کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا تھا ۔ جوس کے زائد المیعاد ہونے کی تصدیق ڈکٹرز نے بھی کر دی ہے جس کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن نے تحقیقات کے لیے بورڈ تشکیل دے دیاہے ۔