امریکہ میں روبوٹک مچھلی تیار

منگل 6 جنوری 2015 16:31

امریکہ میں روبوٹک مچھلی تیار

امریکیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سمندر کے راز جاننے کے لیے ا مریکہ نے روبوٹک مچھلی تیار کر لی۔ امریکی بحریہ نے سمندر کی رکھوالی ار سمندر کے دیگر راز جاننے کے لیے روبوٹک مچھلی تیار کی ہے، امریکی نیول ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے اس مچھلی ربوٹ کا نام سائلنٹ نیمو رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی لمبائی ڈیڑھ میٹراور وزن پینتالیس کلو ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ روبٹک مچھلی سمندر میں چھبے گہرے راز تلاش کرنے میں مدد گار ثابت ہ گی اور سمندر میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔ اس روبوٹک مچھلی کو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :