Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر ، کور کمیٹی کی جانب سے عمران خان کو پلان سی اور ڈی پر عمل کرنے کی تجویز

منگل 6 جنوری 2015 16:44

جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر ، کور کمیٹی کی جانب سے عمران خان کو پلان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں جماعت کی کور کمیٹی کا اجلاس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوا جس میں حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ تاخیری حربے استعمال کرنے کے باعث حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی ۔اور اگر حکومت اسی روش پر قائم رہی تو انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہو سکیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے ارکان نے چیئرمین عمران خان کو پلان سی اور ڈی پر عمل کرنے کی تجویز بھی دی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :