Live Updates

عمران خان کی حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے 18 جنوری تک کی مہلت

منگل 6 جنوری 2015 16:56

عمران خان کی حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے 18 جنوری تک کی مہلت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تھریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ملک کی ضرورت ہے کہ ساری قوم متحد ہو ملٹری کورٹس پر ہمارا اور پیپلز پارٹی کا موقف تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی جائے۔ ہم نے 2 سال کے لیے کڑوی گولی کھانے کی حامی بھری۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہم دہشتگردی کے خلاف حکومت کی کوشش میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے کیونکہ دہشتگردی پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے۔

مضبوط جمہوریت بھی پاکستان کے بہتر مستبقل کے لیے ضروری ہے۔ حکومت جو جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی تھی اس میں کوئی طاقت نہیں تھی۔ حکومت شفاف طریقے سے آتی تو ہمارے جوڈیشل کمیشن سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا ہمیں آخر میں معلوم ہوا کہ حکومت تو سنجیدہ ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی کا مسئلہ نہیں تھا ہم صرف ابھی دیکھنا تھا کہ تھیلوں میں موجود پرچیاں ٹھیک ہیں بھی یا نہیں۔

این اے 122 میں مسئلہ تفتیش کا تھا اسپیکر صاحب اسٹے آرڈرز کے پیچھے چھپے رہے جو بھی نئی کمیشن آئی گی وہ اس الیکشن کو رد کرے گی۔ عمران خان نے کہا این اے 122 میں 30 ہزار بوگس ووٹ نکلے ہیں کاؤنٹر فوئل کے پیچھے دستخط اور اسٹیمپ ہی نہیں تھا۔ 100 پولنگ اسٹیشن میں فارم 14 نہیں ہے، فارم 14 ،15 الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کلر بیلٹ پیپر برآمد ہوئے جو اردو بازار میں چھاپے گئے تھے اور انہیں آخری دنوں میں چھپوایا گیا۔

ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ جعلی بیلٹ پیپر کس نے چھاپے پولنگ اسٹیشن 97 کے آر اوز نے دو مختلف رزلٹ دیئے اور جہانگیرترین کے حلقے میں 49 ہزار بوگس ووٹ نکلے۔ انہوں نے کہا بے اختیار جوڈیشل کمیشن بنانے کا کیا فائدہ ؟۔ میاں صاحب ! جتنی لچک دکھانی تھی دکھا چکے ہیں جعلی ووٹوں سے بچنے کیلئے حکومت سارا ڈرامہ کر رہی ہے۔ حق نواز کیس میں ابھی تک کوئی جیل نہیں گیا۔ عمراں خان نے کہا حکومت کو 18 جنوری تک کا وقت دے رہا ہوں ورنہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔ 18 جنوری کو اپنا اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :