Live Updates

عمران خان کا اسی ہفتے اپنی شادی سے متعلق قوم کو خوشخبری دینے کا اعلان

منگل 6 جنوری 2015 17:13

عمران خان کا اسی ہفتے اپنی شادی سے متعلق قوم کو خوشخبری دینے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسی ہفتے اپنی شادی سے متعلق قوم کو خوشخبری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کوئی جرم نہیں ، سنت رسول ﷺ ہے انسان جب چاہے شادی کر سکتا ہے ، بچوں سے شادی سے متعلق بات کرنے سے پہلے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا بچوں کو مل آیا ہوں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک صحافی کے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میرا حتمی بیان ہے اس کے بعد سوشل میڈیا اور سب کو آرام سے بیٹھ جانا چاہئے شادی کوئی جرم نہیں سنت رسول ﷺ ہے ، انسان جب چاہے شادی کر سکتا ہے ایسا نہیں کہ میں شادی کر کے بیوی کو دھوکہ دے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ جب آپ کے بچے ہوتے ہیں تو پہلی ترجیح ہیں بچوں کو سب سے پہلے طلاق سے نقصان ہوتا ہے اس کے بعد انسان جب دوبارہ شادی کرتا ہے تو اس سے بھی بچوں کو نقصان ہوتا ہے میں اپنے بچوں کو تکلیف دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی میں نے دس سال تک شادی کا نہیں سوچا بچوں سے شادی سے متعلق بات کرنے سے پہلے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ 126 دن دھرنا رہا اس کے بعد سانحہ پشاور ہو گیا بعد میں آل پارٹیز کانفرنس آ گئی اس لئے اپنے بچوں کو نہیں مل سکا اب میں اپنے بچوں کو مل آیا ہوں اور اسی ہفتے اپنی شادی سے متعلق خوشخبری سناؤں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :