میاں چنوں،بند کمرے میں جنریٹر کے دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

منگل 6 جنوری 2015 17:13

میاں چنوں،بند کمرے میں جنریٹر کے دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے دلہا سمیت ..

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں بند کمرے میں جنریٹر کے دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 51پندرہ ایل کے رہائشی محمد اسلم رحمانی کے بیٹے سیف الرحمان کی شادی ان کے اپنے عزیز ڈاہراں والے کے رہائشی باغ علی کے گھر انجام پائی تھی اور گزشتہ رات سیف الرحمان کو بیاہ کر لائے تھے رات کو کھانا کھانے کے بعددلہن کا ماموں غلام محمد ،پھوپھی نازیہ بی بی ایک کمرے میں اور دولھا کا والد محمد اسلم ،والدہ منظوراں بی بی اور ہمشیراں رضیہ بی بی دوسرے کمرے میں جبکہ تیسرے کمرے میں دلھا سیف الرحمان اپنے دو بھائیوں محمد آصف، محمد عباس، بہن صفیہ ،بہنوئی عبدالوحید بھانجی ثمرین اور نانی نوراں بی بی کے ہمراہ سوئے ہوئے تھے کہ صبح آنکھ نہ کھلنے پر سیف الرحمان کی والدہ نے ان کے کمرے کا درازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی آواز نہ آنے پر اسے تشویش ہوئی تو اس نے بھاگ کر سیف الرحمان کے چچا قمر الزمان کو بلوایا جس نے زور سے دروازہ کھٹکھٹایا تو اند ر سے بہوشی کی حالت میں صفیہ نے دروازکھولاتو اندر جا کر دیکھنے پر تمام افرادکو مردہ حالت میں پایاگیا صفیہ بی بی کو تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میانچنوں پہنچا دیا گیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خانیوال جہانزیب نزیرخان اور ایس ڈی پی او میانچنوں ملک طاہر مجید موقع پر پہنچ گئے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میاں چنوں کے سینئر ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کے مطابق بظاہر اموات کمرے میں دھواں بھر جانے کے باعث ہوئی،باقی اصل صورتحال کا پتہ معدہ میں موجودد موادکی کیمیکل رپورٹ کے بعد کنفرم ہو گا،پولیس تھانہ صدر نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔