پاکستان ابھی بھی دہشت گردی کو معاونت فراہم کررہا ہے‘ بی جے پی

منگل 6 جنوری 2015 17:31

پاکستان ابھی بھی دہشت گردی کو معاونت فراہم کررہا ہے‘ بی جے پی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) بھارتیہ جنتا پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو معاونت اور مدد فراہم کررہا ہے اور پشاور واقعے کے بعد بھی ہم سایہ ملک کے مائینڈ سیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے ترجمان سدھانشو تریویدی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ایل او سی پر کشیدگی کے حالیہ واقعات سے ہمارے اس موقف کا ثبوت مل رہا ہے کہ پاکستان نے اپنے مائینڈ سینٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ پشاور سانحے جیسا واقعہ پیش انے کے باوجود بھی پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف نہ تو اپنا رویہ بدلا اور نہ ہی دہشت گردی کے گزشتہ واقعات کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام کیا۔ انہوں نے کہ اکہ جب تک پاکستان اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا بھارت بھی امن مذاکرات کونر کے کو تیار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی امن مذاکرات کی جانب قدم بڑھایا تاہم پاکستان نے حریت قیادت کو سامنے لاکھڑا کیا اور اس طرح امن مذاکرات کے حوالے سے ہمارا یہ اقدام بھی بے سود رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمسایہ ملک امن چاہتا ہے تو اسے پانی ذہنیت بدلنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :