ملک بھر میں اسلحہ لائسنس پر پابندی ہٹائے جانے کا امکان

منگل 6 جنوری 2015 17:36

ملک بھر میں اسلحہ لائسنس پر پابندی ہٹائے جانے کا امکان

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) ملک بھر میں اسلحہ لائسنس پر پابندی ہٹائے جانے کا امکان‘ ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں اسلحہ لائسنس پر لگی ہوئی پابندی کو ختم کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں دہشتگردی کے پیش نظر ملک بھر میں اسلحہ لائسنسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ جاری شدہ اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال کیلئے نادرا کی مدد سے ختم ہونیوالے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرکے جاری کیا جارہا ہے ذرائع نے بتایا کہ سابق دور حکومت میں وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی عائد کردی تھی قوی امکان ہے کہ 3 فروری 2015ءء کو 3 سال قبل لگائی جانیوالی پابندی اٹھالی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :