لاہور ہائیکورٹ بار نے 21 آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

منگل 6 جنوری 2015 17:54

لاہور ہائیکورٹ بار نے 21 آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے پارلیمنٹ میں متفقہ منظوری حاصل کرنے والی 21 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بار کے صدر اشرف چوہان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ موجودہ حکومت نے غیر قانونی بل پاس کروایاہے جس کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کیلئے 8جنوری کو وکلاءتنظیموں کا متفقہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں ملک بھر کی وکلاءبارز کے نمائندے شریک ہوں گے اور فوجی عدالتوں کے قیام کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی ردعمل دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :