شرمندہ ہوں،آئینی ترمیم کیلئے ووٹ ضمیر کی آواز کیخلاف دیا: سینیٹر رضا ربانی

منگل 6 جنوری 2015 18:29

شرمندہ ہوں،آئینی ترمیم کیلئے ووٹ ضمیر کی آواز کیخلاف دیا: سینیٹر رضا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹررضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے پچھلے بارہ سال میں کبھی اس قدر شرمندہ نہیں ہوا جتنا آج ہوںکیونکہ آج 21 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ضمیر کی آواز کیخلاف دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رضا ربانی رائے شماری میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور اسی طرح سینیٹ کے احاطے سے باہر نکل گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ووٹ میری پارٹی کی امانت تھا اور انہی کے کہنے پر ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :