پولیس کانسٹیبل کی شادی پر آنیوالی 3رقاصاﺅں کے ساتھ اجتماعی زیادتی

منگل 6 جنوری 2015 18:37

پولیس کانسٹیبل کی شادی پر آنیوالی 3رقاصاﺅں کے ساتھ اجتماعی زیادتی

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء) حجرہ شاہ مقیم پولیس کانسٹیبل کی مہندی پر آنے والی تین رقاصاﺅں کے ساتھ پانچ ملزمان رات بھر گینگ ریپ کرتے رہے اور20 سالہ رقاصہ کی حالت غیر ہونے پر ملزمان نے اسے چھوڑا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ کوئی ملزم گرفتار نہ ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار خبریں کے مطابق نواحی گاﺅں جندران کلاں کا رہائشی پولیس کانسٹیبل ریاض خاں ولد اسلم پٹھان کی رسم مہندی پر محفل مجرا کا اہتمام کیا گیا جس میں دیپالپور کی رہائشی عالیہ، شہناز، 20 سالہ شائستہ کو گاﺅں جندران کلاں میں مجرا کیلئے بک کیا تھا اورجب وہ مجرا کرکے واپس آرہی تھیں کہ ملزمان محمد دین جھجھ ساکن جھجھ کلاں، بابر ڈوگر ولد حاجی، ریحان خان ولد نیاز احمد پٹھان، حبیب اللہ ولد نواز، شکیل ڈوگر حجرہ وغیرہ نے اغواءکرکے محمد دین جھجھ کے ڈیرے پر لے جاکر 20 سالہ نشائستہ کو گن پوائنٹ پر تمام ملزمان رات بھر گینگ ریپ کرتے رہے جس سے رقاصہ نشائستہ کی حالت گیر ہوگئی ملزمان نے اسے چھوڑ کر شہناز پر کیا اور اسے بھی گینگ ریپ کا نشانہ بناتے رہے اور اس کو بھی حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقامی پولیس نے گینگ ریپ کا شکار ہونے والی رقاصہ کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ حجرہ میں مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی ملزمان گرفتار نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :