توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں 3600میگاوٹ کے ایل این جی پاور پلانٹس قائم کرنے کا منصوبہ ،

منصوبے کے تحت دو سال میں حویلی، بہادر جنگ، بلوکی اور بھکی کے مقامات پر پلانٹس لگائے جائینگے‘ ذرائع

منگل 6 جنوری 2015 19:00

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں 3600میگاوٹ کے ایل این جی پاور ..

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے پنجاب میں 3600میگاوٹ کے ایل این جی پاور پلانٹس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب کو توانائی کے بدترین بحران کا سامنا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت نے صوبے کے مختلف مقامات پرایل این جی پاور پلانٹس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ پلانٹس حکومت کی طویل المدتی توانائی پالیسی کا حصہ ہیں جن کے قیام سے فرنس آئل پر حکومت کا انحصار کم ہوسکے گا، منصوبے کے تحت دو سال میں حویلی، بہادر جنگ، بلوکی اور بھکی کے مقامات پر 3600سو میگاواٹ کے ایل این جی پلانٹس لگائے جائیں گے۔ چین کے سرمایہ کاروں نے ایل این جی پلانٹس کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :