ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر

منگل 6 جنوری 2015 19:01

ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ملا فضل اللہ کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں مدد فراہم کرنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا،صوبائی حکومت نے 615 انتہائی خطر ناک دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی ہے جن پرمشترکہ طور پر 67 کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں ایک اور دہشت گرد گروپ لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خٰیبر پختونخوا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے کہ جب ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت، اپوزیشن سمیت فوج اور دیگر تمام ریاستی ادارے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کی جانب سے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :