Live Updates

مشرف بنگش نے عمران خان کی شادی پر انوکھے تحفے کا اعلان کر دیا

منگل 6 جنوری 2015 19:54

مشرف بنگش نے عمران خان کی شادی پر انوکھے تحفے کا اعلان کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کیلئے نغمے گانے والے گلوکارمشرف بنگش نے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی شادی سے متعلق چہ مگوئیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کپتان خان واقعی اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں تو وہ ان کیلئے خصوصی تحفے کے طور پر ایک نیا گانا پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی پارٹی کیلئے کئی نغمے گائے جن میں سے پشتو زبان میں گایا گیا ’وایا وایا‘ پارٹی کارکنوں کی طرف سے بہت پسند کیا جاتا ہے ، عمران خان کی شادی پر بھی کوئی ایسا گانا ہی گاؤں گا جو نہ صرف کپتان بلکہ کارکنوں کو بھی پسند آ ئے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :