Live Updates

عمران خان کی مبینہ بیوی ریحام خان کا پہلا نکاح ایبٹ آباد میں ہوا

منگل 6 جنوری 2015 19:55

عمران خان کی مبینہ بیوی ریحام خان کا پہلا نکاح ایبٹ آباد میں ہوا

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دوسری مبینہ بیوی ریحام خان کے بارے میں مزید حقائق منظر عام پر آگئے۔ریحام خان کا پہلا نکاح ایبٹ آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کے بارے میں مزید حقائق سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریحام خان کا پہلا نکاح 23جولائی 1992ء کو ایبٹ آباد میں بنگلہ نمبر 636مانسہرہ روڈ پر ہوا۔ ریحام خان کا پہلا نکاح اٹھارہ سال کی عمر میں اعجاز ولد فضل الرحمن کے ساتھ ہوا۔ نکاح کے گواہان میں غلام جیلانی سکنہ چٹی گٹی مانسہرہ اور مفتی محمد ادریس سکنہ مفتی آباد مانسہرہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کاحق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیاگیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات