آج پہلی بار اپنے ضمیر کے خلاف ووٹ دیا ہے،رضا ربانی اکیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے رو پڑے

منگل 6 جنوری 2015 19:58

آج پہلی بار اپنے ضمیر کے خلاف ووٹ دیا ہے،رضا ربانی اکیسویں آئینی ترمیم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سینیٹ میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر رضا ربانی اکیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے اور دوتہائی اکثریت سے منظور کرانے کے بعد رو پڑے اورکہا کہ میں نے آج پہلی بار اپنے ضمیر کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جب سینیٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم 2015 ء بل کا کثرت رائے سے منظور کرلیا تو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر رضا ربانی نے پوائنٹ آرڈر پر روتے ہوئے کہا کہ میں نے آج اپنے ضمیر کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ میرے پاس یہ ووٹ پارٹی کی امانت تھا اور میں اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کا امین ہوں جس کے بعد وہ روتے ہوئے اپنے نشست پر بیٹھ گئے۔

متعلقہ عنوان :