کبھی بھی وطن عزیز میں نفرت،بدامنی،اغواء ،بے گناہ لوگوں کے قتل عام اور دہشتگردی کی حمایت کی اورنہ کریگی،مولانا سمیع الحق ،ملک میں امن وامان کی بحالی اوراستحکام کے باعث حکومت کی خواہش اورمطالبے کو مد نظر رکھ کرطالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کیے ،امریکہ اوردیگراسلام دشمن قوتوں کی ایما پر مذاکرات ناکام بنادئیے گئے ،سربراہ جے یو آئی(س)

منگل 6 جنوری 2015 20:09

کبھی بھی وطن عزیز میں نفرت،بدامنی،اغواء ،بے گناہ لوگوں کے قتل عام اور ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام(س) کے مرکزی امیرمولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) نے کبھی بھی وطن عزیز میں نفرت،بدامنی،اغواء برائے تاوان بے گناہ لوگوں کے قتل عام اوردہشتگردی کی حمایت کی ہے اورنہ ہی کریگی اس ملک میں امن وامان کی بحالی اوراستحکام کے باعث حکومت کے خواہش اورمطالبے کومدنظررکھ کرطالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کی مگرافسوس کہ اورامریکہ اوردیگراسلام دشمن قوتوں کے ایماپرمذاکرات ناکام بنادئیے گئے جن کی وجہ سے کافی دکھ پہنچاان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں مولانامحمدشفیق دولت زئی سے تفصیلی ملاقات کے دوران کیامولاناسمیع الحق نے کہاکہ ہم واضح کردیناچاہتے ہیں کہ جمعیت(س)نے کبھی بھی دہشتگردوں کی حمایت نہیں کی نہ ہی کریگی بلکہ ملک میں امن استحکام اورخوشحالی کیلئے حکومت کی خواہش اورمطالبہ کومدنظررکھ کرطالبان کے ساتھ مذاکرات ہوئے مگرافسوس کے ساتھ امریکہ اوراسلام دشمن قوتوں کی ایماء پرمذاکرات ناکام بنادئیے گئے جس کے باعث کافی دکھ پہنچامولاناسمیع الحق نے کہاکہ پشاورکے المناک سانحہ سے تمام عوام سوگوارہیں اس سانحہ میں ملوث عناصرکوسرعام پھانسی دی جائیں انہوں نے کہاکہ حالیہ دہشتگردی کی آڑ میں مدارس پرناجائز چھاپے،علماء کرام اورطلباء کوموردالزام ٹھہرانے جیسے اقدامات کے سدباب کیلئے تمام مذہبی جماعتیں متحدومتفق ہیں اورمدارس کی دفاع کیلئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مولاناسمیع الحق نے کہاکہ مدارس میں کسی قسم کی دہشتگردی اورنہ ہی اس میں دہشتگرد کاوجود ہے اگرحکومت کوشک وشبہ ہے توتمام مدارس کے مہتمم حضرات کے ساتھ ملکردہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات کرنے کیلئے تیارہیں۔