سکھر،سردی میں اضافہ و شدید دھند، دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں ، تین افراد زخمی ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیاگیا

منگل 6 جنوری 2015 20:59

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سکھرمیں سردی میں اضافہ و شدید دھند، دھند کے باعث دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئی ، تین افراد زخمی ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سکھرمیں شدید دھند کے باعث دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال طبی امداد کیلئے پہنچا دیا گیا شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہائی وے پر بھی شدید دھند کے باعث گاڑیوں کی رفتار کم رہی اس کے علاوہ پنجاب سے کراچی جانیوالی ٹرینیں عوام ایکسپریس/ہزارہ، فرید ایکسپریس/ذکریا ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس چار سے پانچ گھنٹے لیٹ پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ ، جمعرات کے روز بھی شدید دھند رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :