قوم کی نظریں پارلیمنٹ پر تھیں، سیاسی قیادت نے ٹیسٹ پاس کر لیا،مشاہد حسین

منگل 6 جنوری 2015 21:23

قوم کی نظریں پارلیمنٹ پر تھیں، سیاسی قیادت نے ٹیسٹ پاس کر لیا،مشاہد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سینٹ میں 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ کا ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ سولہ دسمبر کے بعد قوم کی نظریں پارلیمنٹ کی طرف تھیں اور سیاسی قیادت نے قوم کے اس ٹیسٹ کو پاس کرلیا اور فوج سمیت سیاسی قیادت کو دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے تمام اقدامات پرمبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے افغان بارڈر کے حوالے سے ماضی میں بڑی غلطیاں کی ہیں لیکن اس مرتبہ خاکی شریف اور سیاسی شریف ایک پیج پر ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :