بحریہ ٹاؤن کا گرینڈ جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے والے مزدور نوشیروان کو خاندان سمیت عمرے پربھیجنے کااعلان

منگل 6 جنوری 2015 21:45

بحریہ ٹاؤن کا گرینڈ جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے والے مزدور نوشیروان ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) بحریہ ٹاؤن نے گرینڈ جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے والے مزدور نوشیروان کو خاندان سمیت عمرے پربھیجنے کااعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں دنیا کی تسری بڑی گرینڈ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ ایک مزدور 73 سالہ بزرگ نوشیروان نے رکھا اس مسجد کے ساتھ ایک لائبریری بھی قائم کی جائے گی مسجد میں دو لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے بحریہ ٹاؤن نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے والے 73 سالہ بزرگ مزدور نوشیروان کو ان کے خاندان کے ساتھ عمرے کی ادائیگی پر بھیجنے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔