سنجوال کینٹ، پانچ لاکھ انعامی لاٹری کا جھانسہ دے کر موبائل کمپنی کا نام لے کر شہری سے ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے

منگل 6 جنوری 2015 23:16

سنجوال کینٹ، پانچ لاکھ انعامی لاٹری کا جھانسہ دے کر موبائل کمپنی کا ..

سنجوال کینٹ(آن لا ئن) پانچ لاکھ انعامی لاٹری کا جھانسہ دے کر موبائل کمپنی کا نام لے کر شہری سے ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے․ انسانی حقوق کی عدالت کے حکم پرمقدمہ درج ․ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل غیر فعال․ متعدد افراد آئے روز انعامی لاٹری کے جھانسے میں آ کر موبائل کمپنیوں کی مبینہ ملی بھگت غیر قانونی جسٹرڈ سموں کی فروخت کی وجہ سے لٹ رہے ہیں․ وزیرِ داخلہ و دیگر مجاز حکام نوٹس لیں․ تفصیلات کے مطابق نور خان ولد شیراز خان سکنہ محلہ فاروقیہ تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے ایڈیشنل سیشن جج جنڈ کو درخواست دی کہ میرے موبائل پر0346-0557891 سے کال موصول ہوئی کہ آپ کا پانچ لاکھ روپے کا انعام ٹیلی نار کمپنی کی قرعہ اندازی میں نکلا ہے مذکورہ ٹیلیفون کال کے اختتام پر کال لسٹ میں صرف 0345نظر آتا تھا باقی نمبر لسٹ سے غائب ہو جاتا تھا․کال کرنے والے نے اپنے آپ کو ٹیلی نار کال سنٹر کا سپروائزر بتایا اور ظفر اقبال کے نام سے اپنی شناخت بتاتے ہوئے سائل سے کہا کہ آپ ٹیکس کی مد میں مبلغ 5ہزار روپے بھجوائیں جس پر سائل نے اس کی باتوں میں آتے ہوئے اس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ایزی پیسہ کے ذریعے 5ہزار روپے بھجوائے․ مذکورہ کمپنی کے سپروائزر نے دوبارہ رقم وصول کرنے کے بعد کال کی اور کہا کہ ہیڈ آفس سے میرا رابطہ ہوا ہے آپ کے ٹیکس کی رقم زیادہ بنتی ہے آپ 12ہزار روپے مزید بھجوائیں․ الغرض مذکورہ شخص کے اصرار پر میں نے مزید 12ہزار، 9ہزار مزید بھجوائے جب اس نے مزید تقاضہ کیا تو میں نے کہا کہ میں مزید رقم نہیں بھیج سکتا ہوں تو اس نے جواب دیا کہ اگر آپ مزید رقم نہیں بھیجتے تو آپ کو انعامی رقم نہیں ملے گی․درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر تھانہ جنڈ نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے․ عوامی سماجی حلقوں نے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی وضع کی جائے․ اور عوام کے ساتھ موبائل کمپنیوں کی ملی بھگت سے کیے جانے والے ایسے فراڈ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے․

متعلقہ عنوان :