21ویں آئینی ترمیم، 8جنوری کو اسلام آباد میں دینی جماعتوں کا اجلا س طلب،دینی مدارس کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی یا 21ویں آئینی ترمیم کو مذہبی طبقات کی مشکیں کسنے کیلئے استعمال کیا گیا تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی،قاری حنیف جالندھری،قومی اتفاق رائے سے قبل کی جانے والی قانون سازی مزید خرابی کا باعث بنے گی،وزیرداخلہ نے فون پر یقین دہانی کرائی کہ یہ قانون مدارس اور دینی لوگوں کیخلاف استعمال نہ ہوگا ، میں نے بتایا کہ کچھ مدارس کیخلاف کارروائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،کوئی مدرسہ دہشتگردی،انتہا پسندی میں ملوث تھا نہ ہے اور نہ ہوگا،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی ملتان میں ہنگامی پریس کانفرنس
منگل 6 جنوری 2015 23:20
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری قاری حنیف جالندھری نے 8جنوری کو اسلام آباد میں دینی جماعتوں کا اجلا س بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشتگردی کی آڑ میں مذہب ودینی مدارس کو ہدف بنانے کی کوئی کوشش کی گئی یا 21ویں آئینی ترمیم کو مذہبی طبقات کی مشکیں کسنے کیلئے استعمال کیا گیا تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
دہشتگردی بارے جلد بازی میں قانون سازی افسوسناک اور معاملے کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے،قومی اتفاق رائے پیدا ہونے سے قبل کی جانے والی قانون سازی حالات کی مزید خرابی کا باعث بنے گی۔وزیرداخلہ نے فون پر یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ قانون دینی مدارس اور دینی لوگوں کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، میں نے بتایا کہ کچھ دینی مدارس کیخلاف کارروائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس پر انہوں نے کہا اس کو بند ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.