فیصل آباد،سعودی حکومت نے اوور سیز ایمپلائمنٹ کا رپوریشن کے تحت پاکستانی ڈاکٹرز سے درخواستیں طلب کر لیں ،انٹرویوز آج سے 8جنوری تک جاری رہیں گے

منگل 6 جنوری 2015 23:29

فیصل آباد،سعودی حکومت نے اوور سیز ایمپلائمنٹ کا رپوریشن کے تحت پاکستانی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سعودی عربیہ میں ڈاکٹر ز کی کمی کے باعث سعودی حکومت نے اوور سیز ایمپلائمنٹ کا رپوریشن کے تحت پاکستانی ڈاکٹرز سے درخواستیں طلب کر لیں ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے ڈاکٹرز کے انٹرویوز آج سے 8جنوری تک جاری رہیں گے ، ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مصری ڈاکٹرز کو نکالے جانے کے بعد ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی شدید کمی ہو گئی تھی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت پاکستانی ڈاکٹرز کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے 15لاکھ روپے ماہانہ تک سیلری ادا کرتی ہے ، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے ، یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتال پہلے ہی ڈاکٹرز کی شدید کمی کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :