سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کا بنچ کی تشکیل پر اعتراض سختی سے مسترد کردیا،
بنچ کی تشکیل چیف جسٹس پاکستان کا صوابدیدی اختیار ہے،کسی کو تحفظات ہیں تو براہ راست ان سے رجوع کر سکتے ہیں،عدالت، سمیرا ملک کی وکیل عاصمہ جہانگیر سے نئی ہدایات کے تحت دو ہفتوں میں جواب طلب، عاصمہ جہانگیر نے ناخوشگوار صورت حال پر عدالت سے معافی مانگ لی، درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی جو منظور کر لی گئی، ملک میں سفارش کی ریت پڑچکی ہے اس لئے ہر شخص سوچتا ہے کہ جوبنچ بنتا ہے اس میں کسی نہ کسی کو سفارش شامل ہوتی ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ، یہ درست ہے کہ حامد خان اور میں 20 سال تک ایک ہی چیمبر کا حصہ رہے ہیں مگر جج بننے کے بعد ان سے اس طرح کے تعلقات نہیں ،ریمارکس
منگل 6 جنوری 2015 23:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی خوشاب سمیرا ملک کی جانب سے بنچ کی تشکیل پر اعتراض سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بنچ کی تشکیل چیف جسٹس پاکستان کا صوابدیدی اختیار ہے،۔بطور جج وہ اس پر اعتراض نہیں کر سکتے۔اگر کسی کو بنچ کی تشکیل پر کسی بھی قسم کے تحفظات ہیں تو وہ براہ راست چیف جسٹس پاکستان سے رجوع کر سکتے ہیں۔
عدالت نے سمیرا ملک کی وکیل عاصمہ جہانگیر سے وکلاء سے نئی ہدایات کے تحت دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے جبکہ سمیرا ملک کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے ناخوشگوار صورت حال پر عدالت سے معافی مانگتے ہوئے درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی جو منظور کر لی گئی جبکہ پانچ رکنی لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سفارش کی ریت پڑچکی ہے اس لئے ہر شخص سوچتا ہے کہ جوبنچ بنتا ہے اس میں کسی نہ کسی کو سفارش شامل ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.