کراچی: جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے

بدھ 7 جنوری 2015 11:20

کراچی: جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) کراچی میں بحریہ ٹاوٴن کی جانب سے بنائی جانے والی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، کراچی میں تعمیر کے مرحلوں میں پہنچنے والی یہ مسجد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہوگی جس میں لاکھوں لوگ بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ مسجد دنیا کی بڑی مسجدں کو مذ نظر رکھ کر تعمیر کی جائے گی۔ مسجد کا سنگ بنیاد کسی معمر شخص کے ہاتھوں ہونا طے پایا تھا۔ لہذا سنگ بنیا د73 سالہ معمر شخص نوشیروان کے ہاتھوں کروایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوشیروان کافی سال پہلے کام کی تلاش میں نکلا تھا اور بحریہ ٹاوٴن سے منسلک ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :