الویرو پیٹرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بدھ 7 جنوری 2015 11:47

الویرو پیٹرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد انٹرنیشنل ..

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) جنوبی افریقن ٹیم کے اوپننگ بلے باز الویرو پیٹرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میری کارکردگی کافی متاثر ہوئی ہے ‘ اسلئے میں نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیریئر کے دوران جنوبی افریقن بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور مداحوں کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کیریئر کے آخری میچ میں ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی۔ واضح رہے کہ پیٹرسن نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 2093 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 21 ایک روزہ میچوں میں 504 رنز بنائے اور انہوں نے چار نصف سنچریاں بنائیں۔ انہیں دو ٹی ٹونٹی میچوں میں بھی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے

متعلقہ عنوان :