بنگالی کوئن بپاشا باسو 36برس کی ہو گئیں

بدھ 7 جنوری 2015 12:06

بنگالی کوئن بپاشا باسو 36برس کی ہو گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)بنگالی کوئن بپاشا باسو36برس کی ہو گئیں-چاہنے والے کہتے ہیں دیکھ کر لگتا نہیں کہ وہ عمر کی اتنی بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ بپاشا باسو کو پہلی نظر میں دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے۔

(جاری ہے)

ماڈلنگ سے فلمی دنیا کا سفر شاندار رہا ہے، ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں کا تحفہ دیا اور بنتی گئی ہر کسی کی بلو رانی، ادائیں ایسی ہیں کہ کئی تو ہوجاتے ہیں گھائل قاتلانہ انداز پر لگ سی جاتی ہے جیسے آگ غیر معمولی اداکاری ہی نہیں بنگالی کوئن کا رقص بھی خوب دھوم مچا چکا ہے، بپاشا باسو بالی وڈ کی ان اداکاراوٴں میں شمار ہوتی ہیں جنہیں جو کردار ملا اس میں رنگ بھر دیئے۔