سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے بھارت کو رنز کے پہاڑ تلے دباڈالا

بدھ 7 جنوری 2015 12:17

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے بھارت کو رنز کے پہاڑ تلے دباڈالا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7۔جنوری 2015ء ) سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ایک بار پھر بھارت کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا ،مہمان ٹیم نے دن کے اختتام پر 1وکٹ پر 71رنز بنا لیے ۔ تفصیلات کے مطابق بارڈر گواسکر سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 348رنز 2کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور کینگرو بلے بازوں واٹسن اور سمتھ نے بھارتی باؤلرز کی دھلائی کاسلسلہ جاری رکھا ۔

واٹسن 81رنزبنانے کے بعد شامی کا شکا ر ہوئے ۔ کپتان سٹیو سمتھ نے اپنی شاندا ر کاکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 8ویں اور اس سیریز کی چوتھی سنچری مکمل کی ۔ وہ 117رنزبنا کر امیش یادو کو وکٹ تھما بیٹھے ۔شان مارش 58اور جو برنز 73رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریان ہیرس نے محض 9گیندوں پر 25رنز جوڑے ۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن 9رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 572رنز 7کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔

بھارت کی جانب محمدشامی نے 5اور ایشون اور یادو نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ بھارت کی پہلی اننگز کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور مرلی وجے 0کی خفت سے دوچار ہوکر سٹارک کی گیند پر بریڈ ہیڈن کو کیچ تھما بیٹھے تاہم روہت شرما اور کے راہول نے کینگروز کو دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ لینے سے باز رکھا اور دن کے اختتام تک بھارت نے 1وکٹ کے نقصان پر 71رنز بنا لیے ۔

متعلقہ عنوان :