سعودی عرب نے غیرملکیوں کے لئے اقامہ ہیلتھ انشورنس سے مشر وط کر دیا

بدھ 7 جنوری 2015 12:23

سعودی عرب نے غیرملکیوں کے لئے اقامہ ہیلتھ انشورنس سے مشر وط کر دیا

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو 21جنوری سے ہیلتھ انشورنس کے بغیر سعودی عرب میں قیام کے لیے اقامہ جاری نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلے سے جاری شدہ کسی اقامہ کی تجدید بھی نہیں کی جائے گا۔ یہ بات سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے بتائی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ مہم محکمہ پاسپورٹ کو کونسل برائے کوآپریٹو پیلتھ انشورنس کی طرف سے سعودی محکمہ پاسپورٹ کو کی گئی درخواست کے بعد شروع کی جا رہی ہے۔

اس مہم کے نتیجے میں کسی غیر ملکی شہری یا اس کے اہل خانہ سمیت کسی کے بھی اقامہ کی اس وقت تک تجدید ہو سکے گی، نہ اقامہ کی مدت میں توسیع ہو گی اور نہ ہی انہیں نئے اقامے جاری ہو سکیں گے، جب تک کہ ان کے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کرنل خالد شیخان کا کہنا ہے کہ اقامہ کے لیے درخواست دینے والوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ اپنا پیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ ہمراہ پیش کریں۔

ڈائریکٹر جنرل کے مطابق اس سلسلے میں کونسل برائے کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس غیر ملکیوں کی انشورنس کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرے گی اور اس کی روشنی میں اقامہ جاری کیا جائے گا یا اس کی تجدید کی جائے گی۔ انہوں نے کہا جن غیر ملکیوں کے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ نہیں ملیں گے انہیں اقامہ جاری نہیں ہو سکے گا۔اس سے پہلے ایک بیان میں کونسل برائے کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کی طرف سے کہا گیا تھا جو کفیل حضرات اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی پیلتھ انشورنس کے حوالے سے ادائیگی نہیں کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق سختی سے یہ وصولیاں کی جائیں گی۔ حتی کہ پہلے سے موجود واجب الادا رقوم بھی حاصل کی جائیں گی اور جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :