امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر 12 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے

بدھ 7 جنوری 2015 12:24

امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر 12 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر 12 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ جان کیری اپنے دورے میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو روزہ دورے پر 12 جنوری بروز سوموار اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے میں جان کیری وزیر اعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جان کیری سے عشائیہ پر ملاقات ہو گی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی وزیر خارجہ جی ایچ کیو میں ظہرانے پرملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 13جنوری بروز منگل سٹریٹجک مذاکرات کے لئے دفتر خارجہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :