بحیرہ جاوا میں جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا ہے ‘ریسکیو مشن کے سربراہ کادعویٰ

بدھ 7 جنوری 2015 14:17

بحیرہ جاوا میں جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا ہے ‘ریسکیو مشن کے سربراہ کادعویٰ

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ایئر ایشیا جہاز کے ملبے کی تلاش کے سرچ اور ریسکیو مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحیرہ جاوا میں جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کے پچھلے حصے میں بلیک باکس اور فلائیٹ ریکارڈر ہوتے ہیں جس سے تفتیش کاروں کو اس جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

ایئر ایشیا کا یہ جہاز 28 دسمبر کو انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا سے سنگاپور جا رہا تھا کہ خراب موسم کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز پر 162 افراد سوار تھے جہاز کے ملبے کی تلاش کے سرچ اور ریسکیو مشن کے سربراہ بمبانگ سولیئستو نے جکارتہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا ہے جس کی ہمیں تلاش تھی۔انہوں نے کہاکہ ’غوطہ خوروں نے جہاز کے پچھلے حصے یعنی دم کی نشاندہی کی ہے جو بہت اہم پیش رفت ہے۔