نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 193 رنز سے شکست دیکردو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا

بدھ 7 جنوری 2015 14:18

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 193 رنز سے شکست دیکردو میچوں ..

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 193 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔سری لنکا نے میچ کے پانچویں دن 45 رنز ایک کھلاڑی آوٴٹ سے اننگ کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 345 رنز درکار تھے۔

مہمان ٹیم کیلئے دن کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور صرف چھ رنز کے اضافے سے دھمیکا پرساد پویلین لوٹ گئے تاہم سری لنکن ٹیم کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب گزشتہ اننگ میں ڈبل سنچری بنانے والے کمار سنگاکارا صرف پانچ رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ باوٴلٹ کی دوسری وکٹ بن گئے۔کشال سلوا اور لہیرو تھر مانے نے کچھ دیر کے لیے وکٹیں گرنے کا سلسلہ روک دیا لیکن 94 کے اسکور پر سلوا 50 رنز بنانے کے بعد ڈگ بریسویل کا نشانہ بنے اس کے بعد تھری مانے کے سوا کوئی بھی سری لنکن بلے باز کیوی باوٴلرز خصوصاً مارک کریگ کی باوٴلنگ کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم 196 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

تھری مانے 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کریگ نے چار جبکہ ڈگ بریسویل اور بولٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی کیویز نے دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی کر لی۔اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ا?ٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :