صدر مملکت نے 21ویںآ ئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ‘ قانون فوری نافذ ‘ دو سال تک موثرہوگا
بدھ 7 جنوری 2015 14:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے 21ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے گئے جس کے بعد ترمیم قانون بن گئی اور فوری طورپر نافذہوگئی ہے جو دوسال تک نافذ رہے گی ‘قانون کے مطابق پاکستان کیخلاف جنگ ‘ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ ‘ اغوا برائے تاوان کے مجرم ‘ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو مالی معاونت ‘ مذہب اور فرقے کے نام پر ہتھیار اٹھانے ‘ سول اور فوجی تنصیبات پر حملہ ‘ دھماکہ خیز مواد رکھنے یا کہیں لانے لے جانے میں ملوث ‘ دہشت اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرنے اور بیرونِ ملک سے پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے پیش کر دہ 21آئینی اور آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا تھا تاہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ‘ جے یو آئی (ف) ‘ جماعت اسلامی کے ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی غیر حاضر رہے اور جے یو آئی کے ارکان نے سینٹ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا قومی اسمبلی میں 247اراکین اور سینٹ میں 78اراکین نے 21آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کے بل کے حق میں ووٹ دیئے اور دونوں ایوانوں سے کسی رکن کی جانب سے مخالفت نہیں کی گئی تھی دونوں سے منظوری کے بعدبل کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی گئی تھی جس پر صدر مملکت ممنون حسین نے 21آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد ترمیم قانون بن گئی ہے اور فوری طورپر نافذ العمل ہے جو دو سال تک نافذ رہے گی قومی اسمبلی سے منظور کئے گئے ترمیم 2015ء بل میں کہا گیا کہ ملک میں غیر معمولی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ دہشتگردی اور پاکستان کے خلاف جنگ کا ماحول پیدا کرنے والوں کے مقدمات کی تیز ترین سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں، موجودہ حالات میں پاکستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے بل کا مقصد دہشتگرد گروپوں کی جانب سے مذہب یا فرقہ کا نام استعمال کرکے ہتھیار اٹھانے کا دعویٰ کرنے جبکہ مقامی اور غیر ملکی امداد کے حصول سے غیر ریاستی عناصر کو روکنا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.