Live Updates

عمران خان کے گرد بھی جاگیردار اور سرمایہ دار جمع ہیں،جمشید دستی

بدھ 7 جنوری 2015 15:10

عمران خان کے گرد بھی جاگیردار اور سرمایہ دار جمع ہیں،جمشید دستی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیمی بل کے سلسلے میں اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں نہ لے سکی جو اس حکومت کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے ،عمران خان کے گرد بھی جاگیردار اور سرمایہ دار جمع ہیں جب تک اسمبلیوں سے بھتہ خوروں قاتلوں چوروں ڈاکوؤں کے سرپرستوں کو نہیں نکالا جاتا اس وقت تک ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے گیٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ میں بحثیت ممبر قومی اسمبلی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہوں مگر صرف آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے ہی دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کو بھی ختم کرنا ہوگا ملک خصوصاً کراچی سے بھتہ خوری کا خاتمہ کرنا ہوگا اسمبلیوں میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے سرپرستوں کے خلاف بھی کاراوائی کرنی ہوگی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دھاندلی کے بغیر الیکشن کا انعقاد ناممکن ہوچکا ہے ممبران اسمبلی دھاندلی کے زور پر اسمبلی میں پہنچتے ہیں عمران خان نے دھاندلی کے خلاف جو کوششیں شروع کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں مگر میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں جاگیردار اور سرمایہ دار گھسے ہوئے ہیں جو عمران خان کی ساکھ کو بری طر ح متاثر کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :