پنجاب حکومت کے ممکنہ دہشتگردی سے بچنے کے لیے اقدامات جاری

بدھ 7 جنوری 2015 15:22

پنجاب حکومت کے ممکنہ دہشتگردی سے بچنے کے لیے اقدامات جاری

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں ممکنہ دہشتگردی کے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ہوٹل اور گیسٹ ہاوٴسز کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے بھی اقدامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کو بھی اس حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں، ہوٹلز کے مالکان کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ ہوٹل یا گیسٹ ہاوٴس میں موجود کمروں کی تعداد اور سکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات سے متعلق تمام انفارمیشن پولیس کو فراہم کریں گے۔ کسی بھی مہمان کو سکیورٹی کلئیرنس کے بغیر نہیں ٹھہرایا جائے گا مہمانوں کی شناخت کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور نادرا سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :