آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈکے مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے
بدھ 7 جنوری 2015 15:41
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری "آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ "کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مزید تین میچوں فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ مجاہد نے با آسانی گل بلوچ ملیر کو 6-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے نصیر اور عمر بلوچ نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ گل بلوچ کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ،دوسرے میچ میں بلوچ فائٹر نے محفوظ الیون ملیر کو 3-0کے مارجن سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا محفوظ الیون کوشش کے باوجود برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
تیسرے میچ میں اصلاح بلوچ لیاری نے کھیل کے دوران برابری کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ساجدی محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-1سے ہرادیا کھیل کے دوران ساجدی محمڈن گول کرنے کے کئے مواقع ضائع کردیئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،انیس اختر ،عمر بلوچ ،عبدالغفور بلوچ جبکہ میچ کمشنر منور خان اور عابد اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.