ٹریفک روانی میں بہتری کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلانے کیلئے اہم شاہراؤں پر 325ٹر یفک کونیں لگا دی گئیں

بدھ 7 جنوری 2015 16:46

ٹریفک روانی میں بہتری کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلانے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری کے لئے موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلانے کے لئے پہلے مرحلے میں اہم شاہراؤں پر 325ٹر یفک کونیں لگا دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں استنبول چوک سے ٹولٹن چوک تک ،پل نہر مال روڈ سے ظفر علی جیل روڈ تک ٹریفک کونیں لگا دیں گئیں ہیں اس سلسلے میں ڈی ایس پیز اور ٹر یفک وارڈنز کو ہدایت جاری کی گئیں کہ وہ موٹر سائیکل سواروں سے شائستہ رویہ اپناتے ہوئے انہیں اخلاقی طور بریف کریں کہ انتہائی موٹر سائیکل چلائیں۔

اس سے ٹریفک کے بہاؤمیں مزید بہتری آئے گی اور حادثات میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پورے لاہور میں ٹریفک کونیں لگا کر موٹر سائیکل سواروں انتہائی بائیں لین میں چلنے کے لیے کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایجوکیشن ٹیم آج سے شہر کی اہم شاہراؤں پر موٹر سائیکل سواروں کو ایجوکیٹ کرے گی۔