دنیا کاانوکھا کیفے ،جو پاکستان میں ہے!؟

بدھ 7 جنوری 2015 16:51

دنیا کاانوکھا کیفے ،جو پاکستان میں ہے!؟

شنگریلا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) دنیا بھر میں کئی انوکھی عمارتیں اور جگہیں موجود ہیں،لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے، ایک ایسے انوکھے کیفے کے بارے میں،جو پاکستان میں ہے۔جی ہاں! اور وہ انوکھا کیفے موجود ہے، پاکستان کی خوبصورت وادی شنگریلا میں ….اس کا نام ہے ”ڈی سی تھری کیفے “ اور یہ ایک اصل ہوائی جہاز میں بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دنیا کا یہ انوکھا کیفے آج سے 60سال پہلے ہوا میں اڑتا پھرتا تھا، آج بھی جب شنگریلا کے اوپر سے کوئی جہاز گزرتا ہے، تو ڈی سی تھری یہ سوچتا ہو گا کہ لو جی میں بھی اُڑ چلا ….پھر سوچتا ہو گا کہ میں کیسے اُڑ سکتا ہوں، میرے تو پر ہی نہیں ہیں۔ مایوسی کے عالم میں سرجھکا کر ڈی سی تھری اپنی بے بسی پر دو آنسو ضرور بہاتا ہو گا ….ہوا میں اڑتے پھرنے والے کیلئے 60سال تک ایک ہی جگہ پر پڑے رہنا کتنا مشکل ہے ۔اس کا احساس ہم انسانوں کو نہیں ہو سکتا ، یہ تو کوئی جہاز ہی محسوس کر سکتا ہے ،بشرطیکہ وہ محسوس کر سکتا ہو، مگر ڈی سی تھری کے مالک بریگیڈئر اسلم خان کا یقیناشگر گزار ہو گا، جس نے اس کو ریتلی زمین میں دھنسنے سے بچا کر مرکز نگاہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :