فواد خان ایک بار پھر بولی وڈ میں؟

بدھ 7 جنوری 2015 17:52

فواد خان ایک بار پھر بولی وڈ میں؟

یہ دونوں اسی کی دہائی کی کلاسیک فلم میں اکھٹے ہوئے تھے یعنی فواد خان اور سونم کپور جو فلم "خوبصورت" کے مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ فلم "خوبصورت" میں ان کی کیمسٹری بھی کمال کی نظر آئی اور لوگوں نے انہیں خوب سراہا۔

(جاری ہے)

فواد خان اس سے پہلے ہی ہندوستان میں زندگی چینیل کی مہربانی سے گھر گھر میں مشہور ہوگئے تھے اور بولی وڈ ڈیبیو پر شاہی خاندان کے فرد کے طور پر بھی وہ لوگوں کو خوب بھائے۔ اب سونم اور فواد کی حال ہی میں ایک بار پھر ملاقات ہوئی جس کی تصاویر بولی وڈ حسینہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ کریں کہ کون ہیلو کہنے آیا ہے۔ ان تصاویر میں دونوں بہت اچھے لگ رہے ہیں اور پرستار پوچھ رہے ہیں کہ اب یہ دونوں کب اکھٹے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔