شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے، وزیر داخلہ

بدھ 7 جنوری 2015 18:56

شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے کیونکہ اس کی کم عمری کا معاملہ طے کرنا ہے، اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ باقی پھانسیوں پر تیزی سے عملدرآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے درخواست کی کہ میڈیا دہشت گردوں کی خبروں اور نقطہ نظر کا بلیک آئوٹ کرے، میڈیادہشت گردوں کابلیک آؤٹ کریگاتووہ اپنی موت آپ مرجائیں گے۔ چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان شادی کااعلان کریں پھرمبارکبادبھی دوں گا۔