وزارت داخلہ کی شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمدموخر کرنے کی ہدایات جاری،

ہدایات سول سوسائٹی حلقوں کی جانب سے شفقت حسین کی مبینہ کم عمری کے تحفظات پر دی گئی

بدھ 7 جنوری 2015 19:54

وزارت داخلہ کی شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمدموخر کرنے کی ہدایات ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) وزارت داخلہ نے پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمدموخر کرنے کی ہدایات جاری کردیں ترجمان وزارت داخلہ ،یہ ہدایات سول سوسائٹی کے حلقوں کی جانب سے شفقت حسین کی مبینہ کم عمری کے تحفظات پر دی گئی ہے ،پہلے اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ گرفتاری کے وقت ملزم کی عمر کے مطلق کیا مزید قانونی تحقیقات ممکن ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمدموخر کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ یہ ہدایات سول سوسائٹی کے حلقوں کی جانب سے شفقت حسین کی مبینہ کم عمری کے تحفظات پر دی جانے والی درخواست پر گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ پہلے اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ گرفتاری کے وقت ملزم کی عمر کے مطلق کیا مزید قانونی تحقیقات ممکن ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :