صوبے سے اربوں روپے کروڈ آئل چوری ہو رہی ہے، عبد المنعم خان،

چوری میں ملوث چھوٹے بڑے کی تمیز کئے بغیر سب کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی صحافیو ں سے گفتگو

بدھ 7 جنوری 2015 20:14

صوبے سے اربوں روپے کروڈ آئل چوری ہو رہی ہے، عبد المنعم خان،

کرک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریزاینڈ کامرس عبدالمنعم خان نے کہا ہے کہ کرک سے اربوں روپے کروڈ آئل چوری پورے صوبے اور خصوصاََ ضلع کرک عوام کیلئے شرمندگی کا باعث بنی ہے چوری میں ملوث چھوٹے بڑے کی تمیز کئے بغیر سب کو بے نقاب کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے کروڈ آئل چوری میں ملوث کسی بھی ملزم کو فرار کا راستہ نہیں ملے گا رواں ماہ بہت سے لوگوں کو منظر عام پر لاکر قوم کے سامنے پیش کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے دورہ کرک کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ خیبرپختونخواہ رشید خان پائندہ خیل،ڈپٹی ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وکیل خٹک بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نہ خود کرپشن کرتی ہے اور نہ کسی کو کرپشن کی اجازت دے گی کروڈ آئل چوری کے حوالے سے اسمبلی سے قرار دار پیش ہوچکی ہے اور اگلے چند دنوں میں کابینہ اجلاس میں بھی اس معاملے پر غور ہوگا اُنہوں نے کہا کہ چوری میں ملوث کسی چھوٹے اور بڑے ملزم کو نہیں بخشا جائیگا اور نہ ہی کسی کو فرار کا موقع ملے گا اور اسی ماہ اہم شخصیات جو ملوث ہیں اسے منظر عام پر لایا جائیگا اُنہوں نے مزید کہا کہ اکیسویں ترمیم کے بعد امن قیام میں مدد ملے گی اور بہت جلد علاقے میں امن اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائیگا اُنہوں نے کہا کہ پہلی بار تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہوئی ہیں اور جب پوری قوم اور سیاسی جماعتیں متحد ہوجائے تو اس کے خلاف کوئی بھی قوت نہیں رہ سکتی اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو روز گار فراہمی کیلئے انڈسٹریز کو فعال بنارہے ہیں کرک اور شکر درہ میں الگ الگ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کو فعال کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو روز گار فراہم ہونگے صوبائی مشیر نے امبیری کلہ میں سمال انڈسٹریز سائیٹ اور کرک فرنیچر انڈسٹریز کا دورہ کیا اور وہاں پر بننے والے فرنیچر کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :