وزارت داخلہ نے مدارس کو فنڈنگ کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا،

فنڈنگ مشرق وسطیٰ سے ہورہی ہے،ریکارڈ

بدھ 7 جنوری 2015 20:23

وزارت داخلہ نے مدارس کو فنڈنگ کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) وزارت داخلہ نے مدارس کو کی جانے والی فنڈنگ کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق فنڈنگ مشرق وسطیٰ سے ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے پاکستان میں مدارس کو رجسٹرڈ کرنے اور مدارس کو دی جانے والی مالی امداد اور فنڈنگ کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا ہے وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ریکارڈ فراہم کیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے ایک معزز ممبر نے حکومت پاکستان سے مدارس کو کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع مانگے تھے جس کے جواب میں وازارت داخلہ نے مدارس کو کی جانے والی فنڈنگ بارے بینکوں سے ریکارڈ اکٹھا کیا ہے اور اس بارے حتمی رپورٹ جلد منظر عام پر آجائے گی

متعلقہ عنوان :