انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر بگ تھری کی حکمرانی جاری،

ورلڈ کپ 2015ء سے پہلے تینوں بگ تھری ٹیموں کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے مواقع فراہم کردیئے گئے

بدھ 7 جنوری 2015 21:15

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر بگ تھری کی حکمرانی جاری،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) پر بگ تھری کی حکمرانی جاری ، ورلڈ کپ 2015ء سے پہلے تینوں بگ تھری کی ٹیموں کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے مواقع فراہم کئے گئے ۔ آئی سی پر حاوی بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے ورلڈ کپ سے قبل اپنی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ایسے وقت میں شیڈول کردیا جب ورلڈ کپ سر پر ہوگا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم آسٹریلیا سے شکست تو کھا رہی ہے لیکن اسے آسٹریلیا کی وکٹوں کو سمجھنے کا بھرپور موقع مل گیا اس کے علاوہ آسٹریلیا کے موسم میں بھی ایڈجسٹمنٹ کرنے کا پورا موقع دیا گیا ۔ آسٹریلیا ورلڈ کپ میزبانی کررہا ہے اس کو بھی فائدہ ہوگا اوپر سے بگ تھری میں شامل انگلینڈ کی ٹیم بھی آسٹریلیا پہنچ چکی ہے وہ بھی ٹرائینگولر سیریز میں حصہ لے گی بگ تھری کی ٹیمیں آسٹریلیا کے موسم اور وکٹوں سے مکمل آگاہی حاصل کرلینگی جبکہ دوسرے ممالک کی ٹیمیں جب آسٹریلیا پہنچیں گی تو انہیں وہاں کے موسم اور ماحول میں ایڈجسٹ کرنے میں وقت چاہیے ہوگا تاہم میچ شروع ہوچکے ہونگے

متعلقہ عنوان :