مدارسِ جعفریہ پاکستان کی ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی تائیدو حمایت حکومت کو ملتِ جعفریہ کے مدارس کی چھان بین کرانے کی پیشکش کردی

بدھ 7 جنوری 2015 21:40

مدارسِ جعفریہ پاکستان کی ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی تائیدو حمایت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) مدارسِ جعفریہ پاکستان نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی تائیدو حمایت کرتے ہوئے حکومت کو ملتِ جعفریہ کے مدارس کی چھان بین کرانے کی پیشکش کردی ہے ۔ یہ پیشکش مرکزی سربراہ مدارسِ جعفریہ علامہ سید حسین نجفی ، سید مہدی حسن کاظمی ، حسنین عارف اور مولانا ابو زر مہدوی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کیخلاف بھی بھی بلا تفریق ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر حیرت انگیز ہے کہ وزیرداخلہ نے دہشت گتردی کی آماجگاہ دس فیصد اداروں کا علم ہونے کا اعلان کرنے کے باوجود ابھی تک کارروائی نہیں کی اس سے لگتا ہے تمام اقدامات کا اعلان محض زبانی جمع خرچ ہے ۔

متعلقہ عنوان :