کراچی: فائرنگ میں ایمبولینس ڈرائیور اور پولیس اہلکار جاں بحق

جمعرات 8 جنوری 2015 11:22

کراچی: فائرنگ میں ایمبولینس ڈرائیور اور پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) شہر میں قتل و غارت اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر کے مختلف حصوں میں آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

علی الصبح شہر میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں ممتاز ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی جس سے ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیاہے۔دوسرا واقعہ نارتھ کراچی کے علاقے شادمان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :